منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اور مولود النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کمیٹی کے زیر انتظام میلاد کا ساتواں بڑا پروگرام جامع مسجد القراء تجوید القرآن اسلامک سنٹر کوگا سٹی اباراکی کین میں یکم فروری کو منعقد ہوا جس کی صدارت چیئر مین مرکز قاری علی حسن نے کی۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ نعت خوانوں میں محمد عثمان سنی، حاجی محمد سعید، محمدمنور، طارق میمن، میاں محمد اکرم، ثاقب الرحمن اور محبوب نجمی شامل تھے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت اور رحمت پر انتہائی مدلل انداز میں گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شہنشاہ کائنات ہیں اور ہر زمانہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت کا محتاج ہے۔
پروگرام کے اختتام پرقاری علی حسن نے جملہ شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے انتہائی رقت آمیز دعا کی۔ درود وسلام کے بعد جملہ شرکاء محفل کو ضیافت میلاد کا لنگر پیش کیا گیا۔
رپورٹ: حافظ محمد ایوب
تبصرہ