منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس میں مورخہ 14 جنوری 2014 کو مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض تشریف لائے ان کے ساتھ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ڈائریکٹر علامہ اویس قادری، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر شبیراعوان، ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس قاضی ہارون، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ناظم مالیات حاجی سلیم گھمن، صدر منہاج یوتھ لیگ فرانس چوہدری ظہیر عباس گجر، ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس نعیم چوہدری، چوہدری اعظم صدر منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن، حاجی حمید اللہ ناظم تربیت، چوہدری طارق، راو خلیل احمد، عامر جواد بٹ، سینئرنائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس چوہدری اشرف اور منظور بھٹی شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کی طرف سے چوہدری رازق حسین گجر(ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس)، حاجی خلیل (سر پرست)، زاہد محمود چشتی (صدر )، راحت حسین (ناظم)، شوکت علی (ناظم مالیات)، فلک شیر، صابر حسین، قاری نورالامین قادری (امام منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس) نے اور ان کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کی ایگزیکٹو اور منہاج یوتھ لیگ نے شیخ زاہد فیاض صدر پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی ایگزیکٹو اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نورالامین قادری نے حاصل کی اس کے بعد عدنان صابر، زاہد محمود چشتی، منظور حسین بھٹی اور منہاج نعت کونسل فرانس نے خوبصورت انداز میں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بار گاہ میں ہدیہ تبریک پیش کیا۔ اس کے بعد چودھری رازق حسین گجر(ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس) نے گفتگو کرتے ہوئے شیخ زاہد فیاض صدر پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی ٹیم اور دیگر مہمانان گرامی قدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کاخاص کرم ہے جس نے ہم کو ایک ایسی جماعت کے ساتھ جوڑا ہوا ہے جو اس دور کی مجدد تحریک ہے اور ہم سب اپنی اپنی بساط کے مطابق اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشن کو آگے لے کر چل رہے۔
اس کے بعد شیخ زاہد فیاض صدر پاکستان عوامی تحریک نے گارج لے گونس کی ساری ٹیم کو اتنے اچھے پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہو کہا کہ فرانس کے اس شہر گارج لے گونس کو یہ انفرادیت حاصل ہے کہ فرانس میں جب منہاج القرآن کا آغا ہوا تھا تو اسی شہر سے ہوا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے پاکستان میں جا ری سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دیتے ہوئے مستقبل کی پالیسی کو بیان کیا۔ اس خوبصورت تقریب کا اختتام منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ڈائریکٹر علامہ اویس قادری کی خوبصورت دعا سے ہوا۔ اس کے بعد سب احباب کو منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کی طرف سے پرتکلف کھانا دیا گیا۔
رپورٹ: میڈیا سیل گارج لے گونس
تبصرہ