منہاج ایجوکیشن سوسائٹی فن لینڈ عرصہ دو سال سے بچوں کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ شروع کئے ہوئے ہے جس میں بنیادی طور پر قرآن کلاس کا اجراء کیا گیا تھا جس میں بچوں کو قرآن پاک پڑھانے کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ الشیخ ناصر علی اعوان نے 25 جنوری 2014 کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں فن لینڈ کا تین روزہ دورہ کیا۔
ناصر علی اعوان کے دورہ کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل فن لینڈ کی طرف سے مختلف پروگرامز ترتیب دئیے گئے تھے۔ دورے کے آخری روز انہوں نے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی فن لینڈ کے تحت چلنے والی قرآن کلاس کا وزٹ کیا اور بچوں سے ملاقات کی اور کچھ ٹائم انہوں نے بچوں کے ساتھ گذارا۔ منہاج ایجوکیشن کے بچوں نے اردو زبان میں ایک اسلامی کہانی پیش کی، وہاں پر موجود اساتذہ اور الشیخ ناصر علی اعوان نے بچوں کی حوصلہ افزائی فرمائی اور سب بچوں میں سویٹس تقیسم کیں۔
اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری اور جذبہ ڈاٹ کام ناروے کے نمائندہ خصوصی عقیل قادر بھی اس وزٹ میں شامل تھے۔ سید عبدالباسط اور شمائل خان تقریباً ایک سال سے قرآن کلاس میں انہتائی جانفشانی سے اپنی خدمات انجا م دے رہے ہیں اور بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے ایک بہترین ماحول مہیا کیا ہے۔ اس موقع پر بچوں کے والدین سے بھی خصوصی نشت رکھی گئی تھی جس میں الشیخ ناصر علی اعوان نے بچوں کی تعلیم و تربیت کی اہمیت قرآن و سنت کی روشنی میں بیان کی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے کی گئی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔ جن والدین اور اہم شخصیات نے اس نشت میں شرکت کی ان میں شمائل خان، عمران زمان، اعجاز اختر قادری، عبدالباسط سید، علی فیصل، سلیمان خان، عمران رزاق، شکیل تبسم، شیراز سیروانی، سید عدنان علی، جنید حسین، بچوں میں سریم، وانیہ، طاہر، عبدالمیعز، منصور، داؤد، آریش اور دیگر شامل ہیں۔ نشت کا اختتام الشیخ ناصر علی اعوان کی خصوصی دعا سے ہوا۔
رپورٹ: عبدالباسط
تبصرہ