نوجوان مذہبی سکالر الشیخ ناصر علی اعوان منہاج القرآن انٹر نیشنل فن لینڈ کی دعوت پر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں شرکت کے لئے مورخہ 30 جنوری 2014 کو فن لینڈ پہنچے تو منہاج القرآن فن لینڈ انٹرنیشنل کی انتظامیہ کے اراکین نے انکے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا جس میں فن لینڈ کے دارالخلافہ ہیلسنکی میں مقیم خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی۔
عشائیے میں منہاج القرآن فن لینڈ کے صدر اعجاز اختر قادری اور منہاج القرآن فن لینڈ کے متحرک رہنما جنید حسین نے تمام احباب کوخوش آمدید کہا۔ جنید حسین نے تمام افراد کا فرداً فرداً تعارف پیش کیا۔ الشیخ ناصر علی اعوان نے تحریک منہاج القرآن اور قائد تحریک شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قوم و ملت کے لئے عالمی سطح پر کی گئی کوششوں پر بھرپور روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مختلف کمیونٹی رہنماؤں نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اہل تشیع کمیونٹی کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو سراہا گیا، کہ انہوں نے اہل بیت اطہار سے نسبت، ادب و محبت کے رشتے کو جس طرح اجاگر کیا ہے وہ قابل تعریف ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کی انہی کوششوں کی وجہ سے اہل سنت اور اہل تشیع ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں۔
عشائیے میں ناروے سے اسلام آباد راولپنڈی ویلفئیر سوسائٹی کے جنرل سیکریڑی عقیل قادر نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کمیونٹی کی جن اہم شخصیات نے عشائیے میں شرکت کی ان میں سیف اللہ، ولید سروانی، ڈاکٹر شیراز سروانی فنانس سیکرٹری منہاج القرآن فن لینڈ، سید سلیم حسین شاہ، وحید شاہ، طارق شیخ، ارسلان ارشد، عبدالباسط سید، جنید حسین، محمد اکرام، سید عامر علی، اعجاز قادری، مسعود عالم، ندیم شاہ، ارشد محمود، طارق قریشی، چوہدری عنصر رحیم، سید عدنان علی اور دیگر شامل ہیں۔
رپورٹ: عبدالباسط
تبصرہ