مورخہ 18 جنوری 2014 مرکز منہاج القرآن آریزو کے خوبصورت ہال میں MQI آریزو کی جانب سے میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس بابرکت محفل پاک میں خطاب کیلئے علامہ حافظ اقبال اعظم الازھری (ڈائریکٹر منہاج القرآن ویلفیئر یورپ) فرانس سے تشریف لائے۔ ان کے علاوہ مقامی معروف شخصیت امجد رولیہ (صدر پاکستان کیمونٹی) اور جناب اقبال وڑائچ (صدر MQI ساوتھ اٹلی) نے بھی اس خوبصورت تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین و حضرات کی بڑی تعداد شریک محفل تھی۔
بابرکت محفل میں نقابت کی ذمہ داری سلیم شاکر نے ادا کی۔ محفل میلاد کی ابتداء حافظ ابوبکر نے تلاوت قرآن پاک سے کی۔ زبیر علی، احمد اصغر، محسن عارف، شیروز نذیر، ظفر اقبال، قاسم علی، محمد عمران، قاری نثار، اور افضال نوشاہی نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ محفل کے آخری حصے میں علامہ محمد اقبال فانی نے روح پرور خطاب کیا اور میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خوبصورت کیک کاٹا گیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
رپورٹ: محمد عمران
تبصرہ