فرانس: ڈاکٹر رحیق احمد عباسی (منیجنگ ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سٹی) کا دورہ گارج لے گونس

مورخہ 15 دسمبر 2014 کو منہاج ایجوکیشن سٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کا وزٹ کیا۔ وفد میں علامہ حافظ اقبال اعظم الازھری (ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ)، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر شبیراعوان، ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس قاضی ہارون، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ناظم مالیات حاجی سلیم گھمن، صدر منہاج یوتھ لیگ فرانس چوہدری ظہیر عباس گجر، ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس نعیم چوہدری اور سینئر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس چوہدری اشرف شامل تھے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کی طرف سے چوہدری رازق حسین گجر (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس)، حاجی خلیل (سرپرست)، زاہد محمود چشتی ( صدر )، راحت حسین (ناظم )، شوکت علی (ناظم مالیات )، فلک شیر، صابر حسین، قاری نورالامین قادری (امام منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس) اور ان کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کی ایگزیکٹو اور منہاج یوتھ لیگ گارج لے گونس فرانس کی ایگزیکٹو نے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی (منیجنگ ڈائریکٹر) اور منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی ایگزیکٹو کو welcome کیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نورالامین قادری نے حاصل کی، اس کے بعد محمد عنایت، عدنان صابر، زاہد محمود چشتی نے خوبصورت انداز میں آقا دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بار گاہ میں ہدیہ تبریک پیش کیا۔ اس کے بعد چوہدری رازق حسین گجر(ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس) نے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی (سرپرست منہاج ایجوکیشن سٹی) اور منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کاخاص کرم ہے کہ منہاج القرآن امت مسلمہ کے لئے منہاج ایجوکیشن سٹی کی شکل میں ایسا علم کا نور لے کر آرہی ہے جس سے صدیوں تک اس امت کو فیض ملتا رہے گا۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے منہاج ایجوکیشن سٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ علم کا شہر جو 2000 کنال پر مشتمل ہو گا اس میں ایک خوبصورت مسجد تعمیر کی جائے جس میں ایک وقت میں ایک لاکھ افراد نماز پڑھ سکیں گے اور اس میں ایک بہت بڑی یونیورسٹی تعمیر کی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل کالج، لائبریری، سپورٹس سنٹر، ویمن یونیورسٹی بھی تعمیر کی جائے گی جو امت مسلمہ کے لئے ایک عظیم تحفہ ہوگا۔ علامہ حافظ اقبال اعظم الازھری (ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ) نے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے حوالے سے مدلل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو زندگی ایک بار ملتی ہے اس لئے ہم کو چاہے کہ صدقہ جاریہ کا ایسا کام کر جائیں جو کل قیامت والے دن ہمارے لئے نجات کا باعث بنے۔ اس خوبصورت تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا، اس کے بعد سب احباب کو منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کی طرف سے پرتکلف کھانا دیا گیا۔

رپورٹ: میڈیا سیل گارج لے گونس (فرانس)

تبصرہ