آئرلینڈ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 11 جنوری 2014 کوربیع الاول کے سلسلہ میں لمرک سٹی المصطفیٰ اسلامک سنٹر میں عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز روحان آغا نے تلاوت کلام پاک سے کیا، محمد نعمان، بابر خان اور شیراز احمد نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ نماز مغرب کے بعد دوبارہ محفل کا آغاز اسد قدیر کی تلاوت سے ہوا، منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے سرپرست پیر غلام دستگیر نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول ایمان کی شرط اول ہے جس کی تکمیل ذکر حبیب کے بغیر ممکن نہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود وسلام پڑھنا اور آپ کی ولادت میں محافل نعت کا انعقاد کرنا بہترین ذریعہ ہے۔آج کے دور فتن میں ہم اپنے بچوں کی پیدائش پر خوشیاں مناتے ہیں مگر جو تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے ان کی خوشیاں اور ذوق شوق سے منانی چاہیئے۔

محفل میلاد کے انتظام وانصرام میں جن احباب نے بھر پور تعاون کیا ان میں ساجد جاوید، میاں عبدالقدیر، مدثر آغا، مظفر علی، بابر خان شامل تھے۔محفل کے اختتام پر مذکورہ احباب کی جانب سے ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔خصوصی دعا کے بعد پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

رپورٹ: وسیم بٹ

تبصرہ