ہالینڈ: آمدِ مصطفی کو اللہ تبارک وتعالیٰ نے انسانیت پر احسانِ عظیم قرار دیا ہے۔ علامہ احمد رضا نقشبندی

منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ ہالینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 12 جنوری 2014 محفل میلاد مصطفی منعقد ہوئی جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، نعت خوانوں نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ واالہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے ڈائریکٹر علامہ احمد رضا نقشبندی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں آمدِ مصطفی حبیبِ کبریا محسنِ انسانیت اور آمنہ کے لعل حضرتِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام جہانوں کے لئے رحمت قرار دے کر اللہ تبارک وتعالیٰ نے دنیا پر احسان عظیم کہہ کر واضع طو ر پر پیغام دے دیا ہے کہ یہ میرا رسول میرا حبیب بہت ہی خاص ہستی ہے کیونکہ عام انسانوں میں پیدا فرما کر بھی عام انسانوں سے زیادہ بلکہ بے پناہ رفعت اور بلندیوں کا مالک ہے۔ رحمت العالمین کا رتبہ کسی انسان کا دیا ہوا نہیں ہے بلکہ ارض و سما کے مالک اللہ عزوجل کا عطا کردہ ہے۔ لہذا کائنات کی ہر شے کے لئے حضور اکرم رحمت ہیں، لفظ رحمت کے معانی اتنے مشکل نہیں ہیں کہ ان کو سمجھنے کے لئے بہت اعلیٰ تعلیم کی ضرورت ہو مگربدقسمتی سے اور ماضی قریب سے اللہ کے سب سے محبوب بنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر پر بھی دلیل مانگنے والے لوگ منظر عام پر آچکے ہیں۔ آج مسلمانوں کے دل میں محبتِ رسول کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ فرقہ پرستی کے تقصانات سے بچنے کا یہی واحد راستہ ہے۔

پروگرام کے اختتام پر جملہ شرکاء نے کھڑے ہو کر درود وسلام کے نذرانے پیش کئے اور دعا کے بعد حاضرین میں لنگر پیش کیاگیا۔

رپورٹ: امانت علی چوہان

تبصرہ