برلن (جرمنی): منہاج ایجوکیشن سٹی کی تعارفی نشست

مورخہ 24 دسمبر 2013 کو چیف کوارڈینیٹر منہاج ایجوکیشن سٹی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے منہا ج القرآن انٹرنیشنل برلن کی طرف سے منعقدہ منہاج ایجوکیشن سٹی کی تعارفی نشست میں شرکت کی۔ایگزیکٹوکمیٹی کے اراکین اور یوتھ لیگ کے عہدیداران نے معزز مہمانوں کا ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ ذہین الدین نے حاصل کی، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاہدیہ شاہد مسعود اویسی نے پیش کیا۔ نقابت کے فرائض طارق جاوید نے ادا کئے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے منہاج ایجوکیشن سٹی کا تعارف پیش کرنے سے قبل منہاج القرآن انٹرنیشنل کی کارکردگی اور مکمل منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں انہوں نے منہاج ایجوکیشن سٹی کے قیام اور اس کی اہمیت پر تبصرہ کیا اور حاضرین کی طرف سے پیش کئے جانے والے تحفظات کا بھرپور اور تسلی بخش جواب بھی دیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے صدر میاں عمران الحق نے اختتامی کلمات ادا کئے اور مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پروگرام کے اختتام پر منہاج یوتھ لیگ برلن کے اراکین سے خصوصی نشست کی اور انہیں مصطفوی مشن کے پیغام کو عوام الناس تک پہنچانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی تاکید کی۔

رپورٹ: شعیب افضل

تبصرہ