مولود کمیٹی جاپان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 05 جنوری 2014 کو جامع مسجد البلال یوکی میں عظیم الشان سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ منہاج القرآن اباراکی کین سے قافلہ حافظ محمد یعقوب کی قیادت میں روانہ ہوا۔ قافلے میں رانا محمد اکرم، عظیم بٹ، ثاقب الرحمن، حبیب الرحمن، ملک فیصل قادری، محمد سلیم شیرواور علامہ محمد شکیل ثانی شامل تھے۔
کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری علی حسن نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ وعلیہ وآلہ وسلم ممتاز علی، ثاقب الرحمن اور حبیب الرحمن نے پیش کی۔ نقابت کے فرائض نعیم خان نے سرانجام دیئے۔ جامع مسجد غوثیہ یاشیو کے خطیب علامہ مفتی رضوان نے تربیتی گفتگو کی۔ حافظ محمد احمد قمر (خطیب جامع مسجد محمدیہ معصومیہ گماکین) نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرعی حیثیت پر خطاب کیا۔ مولود النبی کمیٹی جاپان کا تعارف اور آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ کے مختلف پہلووں پر خوبصورت اور محبت بھرے انداز میں روشنی ڈالی۔
پروگرام میں صحافی برادری جن میں راشد محمد خان، شاہد مجید، محبوب نجمی، ظہیر دانش اور دیگر احباب بھی شریک ہوئے۔علامہ طاہر جمال خطیب جامع مسجد البلال اور نعیم خان کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی گئی۔اختتام پر ختم شریف پڑھا گیا اور خصوصی دعا کے بعد جملہ شرکاء کو ضیافت میلاد کا لنگر پیش کیا گیا۔
رپورٹ: ثاقب الرحمٰن
تبصرہ