ڈنمارک: منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے اعلیٰ سطحی وفد کی پیر منور حسین شاہ جماعتی سے ملاقات

پاکستان کی آزادی کی تحریک میں جن چند علماء و مشائخ نے بابائے قوم محمد علی جناح کا ساتھ دیا ان میں علی پور سیداں نارووال کے پیر جماعت علی شاہ صاحب کا نام سب سے نمایاں ہے ان کی اولاد اور انکی خانقاہ کے گدی نشین پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سکنڈے نیویا کے ایک ہفتے کے دورے کے دوران جب ڈنمارک تشریف لائے تو منہاج القرآن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پیر صاحب سے ملاقات کی اور انہیں ڈنمارک آمد پر خوش آمدید کہا۔

منہاج القرآن ڈنمارک کے مرکزی نائب صدر علامہ حافظ ادریس احمد الازہری، ادارہ ہذا کوپن ہیگن کی ذیلی تنظیم کے نائب صدور حاجی شریف اور محمد اکرم جوڑا، جنرل سیکرٹری او ر میڈیا کے افراد بھی اس وفد کا حصہ تھے۔ وفد کے ارکان نے اتحاد امت کی خاطر پیر صاحب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں مرکزی نائب صدر منہاج القرآن ڈنمارک حافظ سجاد نے اپنی رہائش گاہ پر پیر صاحب اور ساتھیوں کو عشائیہ دیا۔

رپورٹ: محمد منیر طاہر

تبصرہ