فرینکفرٹ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منہاج ایجوکیشن سٹی کی تعارفی تقریب

تحریک منہاج القرآن فرینکفرٹ میں منہاج ایجوکیشن سٹی کی تعارفی تقریب 25 دسمبر کو منعقد کی گئی جس میں ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سٹی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پاکستان سے خصوصی شرکت کی اور حاضرین کو تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اس میگا پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اس منصوبے کو اس لیے لانچ کیا ہے تاکہ پاکستان میں فرقہ واریت کی تعلیم دینے اور انتہا پسندی کو پروان چڑھانے والے مدرسوں کے آگے ایک بندھ باندھا جا سکے۔ کیونکہ اس وقت پاکستان میں اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھنے والے اداروں میں سے صرف 5000 طالب علم سالانہ اپنی تعلیم مکمل کر کے نکل رہے ہیں جبکہ اس کے برعکس انتہا پسند سوچ کے تعلیمی اداروں میں سے سالانہ 250000 طالبعلم تعلیم مکمل کر کے نکل رہے ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اس منصوبے کے مکمل ہو جانے کے بعد اس تعلمی ادارے سے سالانہ 25000 طالبعلم اپنی تعلیم مکمل کر کے پوری دنیا میں اسلام اور اپنے عقیدے کی خدمت کر سکیں گے۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اس تعلیمی منصبوبے پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس ادارے میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام 25000 طالبعلموں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ برصغیر پاک وہند کی سب سے بڑی مسجد تعمیر کی جائے گی جس میں ایک لاکھ افراد اعتکاف بیٹھ سکیں گے، جبکہ لاکھوں افراد بیک وقت نماز ادا کر سکیں گے۔ منہاج القرآن فرینکفرٹ کو 60 یونٹس کا ٹارگت دیا گیا تھا جو منہاج القرآن فرینکفرٹ کے ممبران نے اپنے محبوب قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے چند ہی لمحوں میں اعلانات کرتے ہوئے مکمل کر لیے جس پر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور علامہ اقبال اعظم نے منہاج القرآن فرینکفرٹ کی جملہ تنظیم کو مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ