نئے سلیبس کے تحت بچوں کا تعلیمی سال پورا ہونے کے بعد دسمبر 2013 میں ہونے والے سالانہ امتحانات میں طلباء وطالبات کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، اس بہترین پرفارمنس کی دوسری وجہ اسلامی دنیا کی معروف دینی درسگاہ الازہر یونیورسٹی سے آنے والے نوجوان منہاجین سکالر، حافط محمد ادریس کی شبانہ روز محنت ہے۔
نظامت تعلیمات کے تحت منعقد ہونے والی یہ تقریب سعید کئی حوالوں سے منفرد تھی جہاں ایک طرف صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل، ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے اپنے دست مبارک سے اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔ یہ پروگرام منہاج ٹی وی کے ذریعے پوری دنیا میں براہ راست دیکھا گیا۔ نظامت تعلیمات کے اس سالانہ پروگرام میں ڈنمارک بھر سے منہاج القرآن کے تینوں سنٹرز کے طلباء نے نہ صرف اعلیٰ کارگردگی کے انعامات وصول کیے بلکہ تلاوت، نعت اور تقریری مقابلوں کے ذریعے اس پروگرام میں شرکت کرنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپنی قابلیت کی داد وصول کی۔
رپورٹ۔ محمد منیر طاہر
تبصرہ