ہانگ کانگ: منہاج القرآن انٹرنشینل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام شہادت امام حسین کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل کھوائی چنگ سنٹر میں مورخہ 13 نومبر 2013 کو عظیم الشان سالانہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں صدر ہانگ کانگ سکندر باچہ، سیکرٹری جنرل منہاج ایشیئن کونسل امجد نیازکے علاوہ کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز علامہ محمد اسد صدیق نقشبندی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، محمد اسلم نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ ارشد نیازاور قاری صابر حسین صابری نے بارگاہ حسینیت میں ہدیہ منقبت پیش کی۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر ہانگ کانگ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ نسیم احمد نقشبندی نے نہایت مدلل انداز میں عظمت اہل بیت اور فلسفہ شہادت امام حسین کے حوالہ سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام نے ہمیں درس دیا کہ جب میرے نانا کے دین کی قدریں مٹنے لگیں، ظلم وستم کا راج ہوجائے تو میری طرح ڈٹ جانا اور بڑی سے بڑی قربانی دے کر بھی دین کو زندہ رکھنا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے وطن عزیز میں اسلامی حدود کا مذاق اڑایا جاتا ہے، اسلامی اقدار پامال ہو چکی ہیں، ہر طرف فرقہ واریت، انتہا پسندی، اور دہشت گردی کی آگ لگی ہے ان حالا ت میں وہی شخص نظام بدل سکتا ہے جو کردار حسین کا وارث ہو اور وہ شخصیت شیخ الاسلا م ڈاکٹر محمد طاہر القادری ہیں۔ آئیے شیخ الاسلام کے دست و بازو بن کر یزیدیت سے ٹکڑانے کے لئے تیار ہوجائیں۔ نقابت کے فرائض حافظ طیب شمیم اور سید تنویر شاہ نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے، صلوۃ وسلام اور دعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔

رپورٹ:حافظ محمد نسیم نقشبندی

تبصرہ