منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے ممبرچودھری محمد سرور (ڈنمارک) مورخہ 04 دسمبر2013 کو نجی دورہ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پاکستان پہنچے جہاں نظامت امور خارجہ کے اراکین نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
نظامت امور خارجہ کے ڈپٹی دائریکٹر صفدر عباس، سیکرٹری محمد وسیم افضل، سیکرٹری ممبر شپ میاں اشتیاق احمد، محمد اعظم اور وسیم جاوید نے لاہورایئر پورٹ پر معزز مہمان چودھری محمد سرور کا شاندار استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ میاں اشتیاق احمد نے مرکز منہاج القرآن اور انتظامیہ کی طرف سے مبارکباد پیش کی اورانہیں مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کی دعوت دی، جسے انہوں نے بخوشی قبول کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں گھریلو امور نمٹا کروہ مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کریں گے۔
رپورٹ: محمد وسیم افضل
تبصرہ