مورخہ 10 نومبر 2013 کو منہاج القرآن ویمن لیگ بارسلونا سپین کے زیرِ اہتمام سالانہ شہادت امام حسین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں گرد و نواح سے بھی خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا، آقاء دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔ منہاج القرآن سسٹرز لیگ اور منہاج القرآن چلڈرن لیگ نے اپنے خوبصورت انداز میں جگر گوشہٌ بتول امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں منقبت کی صورت میں عشق حسینی کا اظہار کیا۔ واقعہ کربلا کی داستان خطاب کی شکل میں بیان کرنے کے لیے امیر تحریک منہاج القرآن سپین علامہ عبدالرشید شریفی کو دعوت دی گئی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے کربلا میں ادا کردہ کردار کو خواتین کی تربیت اور آج کی یزیدی طاقتوں کا سامنہ کرنے کے لیے نمونہ پیش کیا۔ جبکہ ٹی وی سکرین پر شہادت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب دکھایا گیا۔
اوسپتالیت میں منہاج القرآن کے سنٹر پر سالانہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس بھی منعقد کی گی۔ محفل کے اختتام پر دعا اور سلام پڑھنے کے بعد حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
رپورٹ: ادیبہ اصغر
تبصرہ