منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے اسلامک سنٹر میں مورخہ 19 نومبر 2013 کو پاکستانی کمیونٹی کے رفقاء چودھری منور حسین (بیوال گوجر خان) محمد بخش (سرگودھا) اور سہیل میر (لاہور) کی والدہ کی نماز جنازہ اجتماعی طور پر ادا کی گئی۔
یورپ کے مشہور ومعروف سکالر اور منہا ج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے تینوں مرحومین کی نماز جنازہ کی امامت کروائی اور زندگی اور حقیقت اور موت کی حقیقت پر مختصر گفتگو کی اور ایصال ثواب کے حوالہ سے قرآن وحدیث کی روشنی میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے منہاج القرآن فرانس کے پلیٹ فارم سے قائم ’’ عوامی تدفین کمیٹی‘‘ کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء کی توجہ مبذول کروائی کہ عوامی تدفین کمیٹی کی رجسٹریشن دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے کتنی ضروری ہے۔
رپورٹ: اے کے راؤ
تبصرہ