منہاج القرآن بریشیاء کے زیراہتمام فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس مورخہ 16 نومبر 2013 کو سکول والے ھال میں منعقد ہوئی، جس میں گرد و نواح سے رفقاء واراکین و پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
کانفرنس میں نقابت کے فرائض اسجد عمران سیکرٹری جنرل منہاج القرآن بریشیاء نے ادا کیے۔ تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز ہوا، جس کی سعادت حسنین سلیم منچلا نے حاصل کی۔ ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آقاکریم کے حضور عقیدے کے پھول اور امام عالی مقام کے حضور منقبت پیش کی جن میں عثمان زیب، نصرت جاوید، اویس برادران اور حاجی محمد الیاس شامل ہیں۔ خصوصی خطاب علامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل انداز میں بیان کیا۔
خصوصی دعا سے اس پروگرام کا اختتام ہوا۔ جو کہ حافظ طارق محمود ڈائریکٹر محمدیہ اسلامک سنٹر نے فرمائی اختتام پر لنگر حسینی تقسیم کیا گیا۔
رپورٹ: محمد عمران
تبصرہ