(27 ستمبر 2013) بڑودا، گجرات (انڈیا) میں طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے باعث کئی گاؤں زیر آب آ گئے اور سیکڑوں خاندان متاثر ہوئے۔ بڑودا مان پور کے قریب کئی گاؤں تباہ ہوئے جہاں ہزاروں متاثریں 3 دن سے بھوک برداشت کر رہے تھے جن کی فوری امداد کے لیے منہاج ویلفیر فاؤنڈیشن بروڈا، گجرات نے شعیب ملک کی سربراہی میں ٹیم بھیجی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے 350 متاثرہ خاندانوں میں امدادی اشیاء تقسیم کیں۔ راشن اور کپڑوں کے 350 پارسل کے علاوہ 2500 پانی کی بوتلیں بھی تھیں جنہیں متاثرین تک پہنچایا گیا۔ بغیر کسی تفریق کے ہر شخص تک امدادی سامان پہنچایا گیا۔ متاثرین نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو خوب سراہا۔
تبصرہ