ہالینڈ: ادارہ منہاج القرآن روٹرڈیم میں تربیتی حج کیمپ کا انعقاد

ادارہ منہاج القرآن روٹرڈیم مرکز ہالینڈ میں سالانہ تربیتی حج کیمپ کا انعقادمنعقد ہوا جس میں ہالینڈ کے تینوں بڑے شہروں سے رفقاء کے علاوہ دیگر مکاتب فکر اور حج کی ادائیگی کے لئے جانے والے خوش نصیبوں نے شرکت کی۔

ادارہ منہاج القرآن مرکز روٹرڈیم کے صدرنے تلاوت کلام پاک سے کیمپ کا آغاز کیا اس کے بعد ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد عزیز نے خوش نصیب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں ہال میں چسپاں نقشوں اور پروجیکٹر کے ذریعے تربیتی کیمپ میں شریک مردوخواتین کو حج کے بنیادی فرائض اور طریقہ کار پر لیکچر دیا گیا۔ڈاکٹر عابد عزیز خاں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ہم سب کے لئے باعث فخر ہے کہ ادارہ منہاج القرآن سالہاسال سے تربیتی حج کیمپ کا انعقاد کر رہا ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ آئندہ بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سنگت اور معیت میں دین اسلام کے فروغ اور تربیت کے لئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے رہیں۔

رپورٹ: مظہر جاوید شوقی

تبصرہ