یونان : عظیم الشان ماہانہ محفل نعت

مورخہ 07 اگست بروز ہفتہ بعد نماز عصر مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ریندی میں ایک عظیم الشان محفل نعت کا منہاج نعت کونسل اور منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے اہتمام کیاگیا جس میں یونان بھر سے ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھرپور شرکت کی،ان انمول گھڑیوں میں اپنے دلوں کو سکون اور ایمان کو تازہ کرنے کے لئے گرد و نواح سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور محفل کو رونق بخشی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت علامہ خالد محمود قادری (خطیب مرکز منہاج القرآن ریندی)نے حاصل کی،نقابت کے فرائض قیصر محمود نے بخوبی ادا کئے اس کے بعد نعت خوانوں کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا اور ہر ایک نے حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں اپنے منفرد انداز میں ہدیہ عقیدت پیش کیا اور اپنی اپنی سریلی آوازوں سے حاضرین کے دل موہ لئے جس پر بار بار حاضرین نے ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زندہ باد کے نعرے لگائے جن میں فیض گوہر، زبیر حسین(کیپسیلی)، محمد یاسر عمران قادری(کیپسیلی)، ناصر اکبر، غلام سرور قادری، شامیر امجد(ناظم منہاج یوتھ لیگ)، محمد شہزاد قادری آف منیدی سجاد حسین قادری، حق نواز آف ماراتھونا اور محمد افضال ماراتھونا شامل تھے۔

محمد رفیق اعجاز(سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان )نے اس عظیم الشان محفل کی سرپرستی فرمائی۔اس کے علاوہ غلام مرتضیٰ قادری(ناظم منہاج القرآن یونان)، عمران حیدر(نائب ناظم )، حاجی محمد الیاس(ناظم ویلفیئر)، عادل شہزاد(صدر یوتھ لیگ)، شامیر امجد(ناظم یوتھ لیگ)، چوہدری محمد اسلم(ناظم رابطہ)، محمد آصف قادری(ناظم ممبر شپ)، ملک نسیم اعوان(ناظم مرکز منہاج القرآن کوروپی) اور مرزا امجد جان(ناظم نشرو اشاعت)نے بھی شرکت کی۔ آخر میں درود وسلام ودعا کے بعد حاضرین میں منہاج نعت کونسل اور منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: منہاج القرآن یونان

تبصرہ