فرانس: رانا محمد اشرف کی عیادت اور غسل صحت پر مبارکباد

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے سابق صدر رانا محمد اشرف سے فرانس کی مرکزی ایگزیکٹو نے 28 اگست 2013 کو ملاقات کی اور ان کو غسل صحت پر مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ رانا محمد اشرف گذشتہ کچھ عرصہ سے دل اور پتہ کے عارضہ میں مبتلا تھے، طویل علالت کے بعد اب صحت یاب ہو چکے ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر ملک شبیر احمد اعوان کی قیادت میں دیگر عہدیداران نے رانا محمد اشرف کی عیادت کی اور انہیں ہسپتال سے گھر منتقل ہونے پر پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔

رپورٹ: اے کے راؤ

تبصرہ