جماعت اہلسنت برطانیہ کے وفد کی ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے ملاقات

مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ کے وفد نے 28 اگست روز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سربراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ ملاقات کی، وفد میں علامہ نثار احمد بیگ، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، علامہ عبدالطیف قادری، علامہ مفتی فضل احمد قادری، علامہ بوستان قادری، حافظ ظہیر احمد نقشبندی اور علامہ انوار حسین کاظمی شامل تھے۔ وفد نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو برمنگھم میں اتوار کے روز منعقد ہونے والی کانفرنس میں خصوصی شرکت کے لیے آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی دین اسلام کے لیے عالمی سطح پر اور عقیدہ اہل سنت و الجماعت کے لیے علمی و تحقیقی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے وفد کے اراکین کو قرآن مجید اور احادیث مبارکہ کے مختلف موضوعات پر نئی کتب اور ان کی انفرادیت کے حوالے سے معلومات دیں، انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کانفرنس میں "اہل سنت کا عقیدہ ختم نبوت" پر وہ نئی تحقیق کے ساتھ منفرد علمی گفتگو کریں گے۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب امیر علامہ محمد صادق قریشی، منہاج القرآن برطانیہ کے امیر ظہور احمد نیازی، علامہ اشفاق عالم قادری، علامہ بلال اشرفی، علامہ سہیل احمد صدیقی اور حاجی عبدالغفور بھی موجود تھے۔

رپورٹ : آفتاب بیگ، مرتب :نوید احمد اندلسی

تبصرہ