منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے صدر محمد انعام الحق کی طرف سے یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلہ میں نودا شہر کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ ہانڈی میں مورخہ 15 اگست 2103 کو ایک شاندارگرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی صحافی، انجینئر، ڈاکٹر، بزنس کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری اللہ بخش نقشبندی نے اپنے منفرد انداز میں تلاوت کلام پاک سے کیا۔ محمد وقاص نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی جبکہ رانا عبدالوحید قادری نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ملک زیب خان P.H.D اور معروف بینکر محمد ناصر نے اظہار خیال کیا۔ گرینڈ ڈنر کی اس تقریب کے لئے ہانڈی ریسٹورنٹ کو پاکستان اور جاپان کے قومی پرچم اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔ تقریب میں کمیونٹی کی معروف کاروباری شخصیات حافظ مہر محمد شمس، مہر محمد عظیم، پیر محمد شکیل، نثار احمد، رانا محمد اشفاق خان، محمد فیصل نصیر، نصیر احمد چمن، محمد خالد، محمد اشرف ساہی، محمد اسحاق اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں خواتین وحضرات اور بچوں نے پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا۔تقریب شام 08 بجے سے رات 12:00 بجے تک جاری رہی، آخر میں جاپان، پاکستان، عالم اسلام اور پاکستان کی خوشحالی، ترقی، استحکام، امن، دہشت گردی کا خاتمہ کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
رپورٹ: محمد انعام الحق
تبصرہ