مورخہ 14 اگست بروز بدھ شام 5 بجے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ریندی میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن اور منہاج یوتھ لیگ کے تعاون سے ایک عظیم الشان جشن آزادی سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں اہل وطن نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی جن میں تمام سیاسی، سماجی، صحافی، وینس ٹی وی کی ٹیم، تکبیر ٹی وی کی ٹیم اور مذہبی جماعتوں نے بھرپور شرکت کی اس کے علاوہ ایمبیسی آف پاکستان ان ایتھنز کے سٹاف سمیت محترم جناب شفقت اللہ خان (قائم مقام سفیر پاکستان ایتھنز) نے خصوصی شرکت کی۔
سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ نواز احمد ہزاروی نے حاصل کی نقابت کے فرائض چوہدری مدثر خادم سوہل(ناظم پیس اینڈ انٹی گریشن)نے بخوبی سر انجام دیئے، حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عکاشہ امجد، ننھا ثناء خواں وہاب علی اور باقر علی چغتائی نے اپنے مخصوص انداز میں ہدیہ عقیدت پیش کیا اورجشن آزادی کے حوالہ سے پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا، اس کے بعد محترم جناب ماسٹر رفیق اعجاز(سر پرست منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان )نے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کا 14اگست کے حوالہ سے پیغام پڑھ کر سنایا اور 14 اگست کے سلسلے میں تاریخی واقعات پیش کیئے اور تمام آنے والے اہل وطن کو منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی طرف سے 14 اگست یوم آزادی کی مبارکباد دی۔
ملی نغموں کیلئے ابراہیم فیض(پروڈیوسرو اینکر پرسن) نے اپنے روائتی انداز میں اپنے نئے البم کا ملی نغمہ پیش کیا جس سے پورا ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا یونان میں بانسری کے استاد باقر علی چغتائی نے بانسری سے (میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے ) کی دھن پیش کی جس سے تمام آنے والے محبان وطن نے دل کھول کر داد دی اس کے بعد تقاریر کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا جن میں صدر اسلامک فورم چوہدری عمران اللہ، صدر مہریہ نصیریہ امتیاز عالم جعفری، صدر حق باہو ٹرسٹ حاجی محمد افضل آف شامپور، ناظم منہاج یوتھ لیگ شامیر امجد، صدر پاکستان پیپلز پارٹی یونان چوہدری شبیر احمد دھامہ، صدر پاکستان تحریک انصاف محمد آصف کیانی، شاعر یونان حاجی بشیر احمد شاد، ڈائریکٹر وولڈ ٹیلی کام موسیٰ خان اور صدر پاک ہیلینک اینڈ کلچرل سوسائٹی سید محمد جمیل شاہ شامل تھے تمام مقرین نے بلا امتیاز پاکستان کو اندرونی اور بیرونی مشکلات کی نشاندہی کی اور ملک پاکستان کے لئے صحیح معنوں میں محنت کرنے کو ترجیح اور سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔
شفقت اللہ خان (قائم مقام سفیر پاکستان ایتھنز) نے اپنی خصوصی خطاب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کو 14 اگست کے سلسلے میں جشن آزادی سیمینار منعقد کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ میری اور میرے سٹاف کی پوری کوشش ہے کہ پاکستانیوں کی اس دیار غیر میں ہر ممکن، جائز اور قانونی مدد کی جائے جس کا ثبوت چند ماہ میں آپ کے سامنے ہے اور جہاں تک ہماری پہنچ ہے گورنمنٹ لیول پربھی ہم آواز اٹھاتے رہیں گے اور اس سلسلے میں ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ اس ملک میں ان کے ملکی قوانین کی پابندی کریں اور اپنے منفی کردار سے نہ کہ ہمیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے بلکہ اپنے مثبت کردار سے اپنا اور اپنے ملک پاکستان کا نام بلند کریں۔ آخر میں ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان غلام مرتضیٰ قادری نے تمام آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ایک بار پھر اس دعا کے ساتھ 14اگست کی مبارکباد دی کہ۔ اے وطن تو سلامت رہے تا قیامت رہے۔ معزز مہمانوں کے لئے ریفریشمنٹ کا خصوصی اہتمام منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن اور منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے کیا گیا۔
رپورٹ: مرز امجد جان
تبصرہ