جاپان: منہاج القرآن انٹرنیشنل گما کین کے زیر اہتمام ختم قرآن کی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل گما کین جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 06 اگست 2013 کو Shitomora شہر میں ختم قرآن پاک کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں علامہ محمد شکیل ثانی، عالمی ایوارڈ یافتہ قاری اللہ بخش نقشبندی، محمد انعام الحق، اصغر علی بھنڈر، محمد سلیم خان اور دیگر رفقاء نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ شنتومورا شہر میں منہاج القرآن کے نوجوان سکالر حافظ محمد آصف جو کہ جامعۃ الازہر میں زیر تعلیم ہیں نے ماہ صیام میں دوران تراویح قرآن پاک سنایا۔ حافظ محمد آصف کی تلاوت اور حفظ کی تمام نمازیوں نے تعریف کی اور خاص طور پر تراویح کے بعد درس قرآن کو انتہائی پسند کیا گیا۔ ختم پاک کی اس تقریب میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اعجاز احمد، سلیم خان، محمد غیاث، عبدالحمید، سجاد احمد، راشد حسین، حاجی محمد وارث، عبدالعزیز، کمسن بچوں محمد نعمان اعجاز، محمد محسن، ہاشر حمید، ذین سجاد اور عض محمد کو انعامات پیش کئے گئے۔

ختم قرآن کی اس بابرکت محفل میں شاندار افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، انڈیااور دیگر ممالک سے مسلمانوں نے شرکت کی اور عالم اسلام کے لئے عالمی امن، دہشت گردی کے خاتمہ، پاکستان کے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں۔

رپورٹ: محمد انعام الحق

تبصرہ