ہالینڈ: ڈائریکٹرمنہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حافظ اقبال اعظم کا دورہ ہالینڈ

دنیا بھر میں منہاج ویلفیئر کے مختلف پراجیکٹ کام کررہے ہیں جن کی وجہ سے امت مسلمہ کی اخلاقی اصلاح کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت بھی کی جارہی ہے ان منصوبہ جات کی تفصیل کا ذکر کرتے ہوئے حافظ اقبال اعظم نے مورخہ 04 اگست 2013 کو دی ہیگ میں افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ منہاج القرآن کے زیرانتظام سکول کالجز اور یونیورسٹی کے علاوہ یتیموں کے لئے آغوش اور بچیوں کے لئے بیت الزہرہ کے نام سے منصوبہ جات مکمل ہوچکے ہیں جبکہ روحانی تربیت کے لئے گوشہ درود کے نام سے منفرد قسم کا پروجیکٹ افتتاح کے لئے تیار ہوچکا ہے جہاں ہر وقت اللہ عزوجل کے پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر مسلمان درود و سلام پڑہتے رہتے ہیںاس کے علاوہ اجتماعی شادیوں کا بھی انتظام کیا جاتا ہے جس سے سینکڑوں غریب خاندان فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر کے منصوبہ جا ت پاکستان سے باہر افریقی ممالک تک پھیل چکے ہیں جہاں افریقی عوام کے لئے پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیئے ہینڈ پمپ لگوائے جارہے ہیں جبکہ عیدِ قربان کے موقع پر افریقہ میں اجتماعی قربانی کا بھی اہتمام کر کے عوام میں گوشت تقسیم کیاجاتا ہے۔

وطن عزیز پاکستان میں جب بھی کسی قدرتی آفت نے تباہی پھیلائی ہے منہاج ویلفیئر اپنے عوام کی خدمت کرنے کے لئے سب سے پہلے آفت زدہ علاقے میں مدد کرنے کے لئے موجود نظرآتی ہے جس کی حالیہ دنوں میں مثال کشمیر میں زلزلہ اور مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں ملتی ہے۔ حافظ اقبال اعظم نے عوام سے اپیل کی کہ ماہِ رمضان المبارک کے ایام یہ تقاضا کرتے ہیں کہ انسانیت کی خدمت جوش اور ولولے سے کی جائے اور اللہ کی راہ میں خرچ کیا ہوا مال جو غریب غربا یتیم اور مساکین کی ضروریات کے لیئے استعمال کیا جائے اس کا اجر بہت ہی عظیم ہے۔ منہاج ویلفیئر کے منصوبہ جات کی معاونت کرنے پر انہوں نے شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر پرتکلف افطاری کا انتظام کیا گیا تھا۔

رپورٹ: امانت علی چوہان

تبصرہ