سائپرس: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام یوم حضرت علی رضی اللہ عنہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل سائپرس کے زیر اہتمام مورخہ 08 جولائی2013 کونکوشیا مسجد میں حضرت علی شیر خدا رضی اللہ عنہ کا یوم اور افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ محفل کی صدارت احمد شمیم (صدر MQIسائپرس) نے کی۔ محفل میں گرد ونواح سے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ منیر (بنگلہ دیش) نے حاصل کی۔ شاہد علی نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ احمد نعمان، سلطان احمد، محمد عدنان، اور محمد حامد نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ یوم علی رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے لیاقت حسین ہاشمی (منہاجین) نے انتہائی پرمغز خطاب کیااور محبت علی شیر خدا پر گفتگو کی۔ پروگرام کے اختتام پر جملہ شرکاء کو افطاری کرائی گئی اور افطار ڈنر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: سلطان محمود

تبصرہ