ليكچرار فيكلٹى آف ہيومينیٹيز (شعبہ اردو) الازہر يونيورسٹى اور منہاج یونیورسٹی کے اسکالر ڈاكٹر غلام محمد قمر الازہرى نے مئى 2013ء ميں افغانستان کا دورہ کیا۔ وہ جب افغانستان پہنچے تو کابل کے ائیر پورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ان کو افغانستان کے "مركز علمى وتحقيقات اسلاميہ" کی طرف سے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے افغانستان کے متعدد شہروں جیسے كابل، مزار شريف، سمنگان، بغلان اور پران میں مختلف کانفرنسز میں شرکت کی۔
اس دورہ کے دوران انہوں نے افغانستان کے شہر مزار شريف ميں منعقد انٹرنیشنل کانفرنس "خواتين كے اجمالى اور تعليمى حقوق" میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خواتین کے حقوق پر سیر حاصل علمی گفتگو کی۔ جسکو بہت زیادہ سراہا گیا۔ اس کانفرنس میں سینکڑوں علماء کرام کے علاوہ دیگر حکومتی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔ جس میں مزار شریف کے نائب گورنر، مولوى حيات اللہ صدر صدر محکمہ حج و اوقاف اور مولوى عطاء الرحمن سليم صدر مركز علمى وتحقيقات اسلاميہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر قمر الازہری نے صوبہ سمنگان ميں منعقد "عورتوں اورمردوں كے مابين مساوى حقوق" ايک سیمینار ميں بطور مہمان خصوصى شركت كى۔ اور عربى ميں خصوصى خطاب كيا۔
دریں اثناء افغانستان كے مختلف ٹى وى چينلز کی طرف سے اعتدال، وسطیہ اور عورتوں كے حقوق پر خصوصی انٹرويو بھی دیئے۔
اس دورہ کے دوران ڈاکٹر قمر الازہری نے مختلف علماء و مشائخ سے ملاقاتیں بھی کیں اور ان کو تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عظیم علمی خدمات سے آگاہ بھی کیا۔ جسکو بہت زیادہ سراہا گیا۔
ڈاکٹر غلام محمد قمر آج کل مصر میں مقیم ہیں۔ جہاں وہ عالم اسلام کی عظیم یونیورسٹی، جامعتہ الازہر میں تدریس کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر صاحب کا شمار ان چند خوش نصیب پاکستانی اسکالرز میں ہوتا ہے جنہوں نے مصر کی جامعۃ الازہر سے P.H.D کی ڈگری اعلی اعزاز کے ساتھ حاصل کی جو کہ تمام پاکستانی قوم اور بالخصوص منہاجینز کے لیے فخر کا باعث ہے۔
غلام صمدانی۔ قاہرہ۔ مصر
تبصرہ