ڈنمارک: منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک میں افطاری وتراویح کے روح پرور مناظر

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے تمام مراکز پر حسب سابق افطاری کا باقاعدگی سے اہتمام ہو رہا ہے اورتراویح کی نماز میں قراء اور حفاظ خوبصورت آواز اور دلکش لہجے میں کلام پاک کی تلاوت سے دلوں کو شاداب کر رہے ہیں۔

مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک پر افطاری کے مناظر کچھ یوں بھی زیادہ حسین ہیں کہ یہاں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے افطاری کامکمل نظام رضاکارانہ طور پر سنبھال رکھا ہے اس کے علاوہ رمضان کمیٹی اور مقامی مسلمان بھی اس کار ثواب میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیتے ہیں روزانہ سینکڑوں مسلمان بنگلہ دیشی بھائیوں کی میزبانی میں یہاں افطاری سے لطف اندوزہوتے ہیں۔

نماز عشاء سے کچھ دیر قبل درس قرآن کا آغاز ہوتا ہے جس میں مصر سے تشریف لائے ہوئے الازہر یونیورسٹی کے سکالر علامہ حافظ ادریس الازہری یومیہ پڑھے جانے والے قرآن کے حصہ کے مضمون پر گفتگو کرتے ہیں۔

رپورٹ : محمد منیر(کوپن ہیگن)

تبصرہ