ناروے: منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے دفتر کا افتتاح

23 جون بروز پیر منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کا ڈاکڑ حسین محی الدّین کے دست اقدس کے ہاتھوں افتتاح ہوا جس میں منھاج القرآن کی ایگزیکٹو، جملہ فورمز اور منہاج القرآن کے تمام رفقا، ممبران، وابستگان نے بھرپور شرکت کی۔

ڈاکٹر حسین محی الدّین جب افتتاح کے لیے تشریف لائے تو منھاج یوتھ لیگ اور منہاج سسٹرز لیگ کے ممبران نے پھولوں سے استقبال کیا۔ باقی تمام رفقا نے بھی سڑک کے دونوں طرف کھڑے ہو کر گل پاشی کی اور استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے دست اقدس سے افتتاح کیا اور افتتاحی فیتہ کاٹا۔اس کے بعدآپ نے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا اور منہاج القرآن اوسلو کے صدر اعجاز احمد وڑائچ اور انکی پوری ٹیم اور جملہ فورمز کو اتنا خوبصورت اور حسین سنٹرز بنانے پر مبارکباد دی اور دعا کی کہ باری تعالی اس سنٹر کو شاد آباد رکھے اور تمام رفقا کو آپس میں محبت اور اتفاق و اتّحاد عطا فرمائے۔ اس کے بعد ڈاکٹر حسین محی الدّین قادری کو پورے سنٹر کا وزٹ کروایا گیا، جس میں منہاج سکول اوسلو، کانفرس ہال، آفس منہاج ویلفیر، منہاج یوتھ لیگ، منہاج مصالحتی کونسل، منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹرز لیگ کے دفاتر اور مصطفٰے ھال شامل ہیں۔

رپورٹ: صداقت علی

تبصرہ