ناروے: منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کی جانب سے ڈاکٹر حسین محی الدّین قادری کے اعزاز میں لنچ

منہاج القران انٹرنیشنل اوسلو کی جانب سے 23 جون بروز پیر ایک ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں عظیم الشان ڈنر کا اہتمام کیاگیا۔جس میں منہاج القرآن اوسلو کے ایگزیگٹو کے ممبران اور جملہ تمام فورمز نے بھرپور شرکت کی۔

اس میں ناروے پولیس کے اہم ذمّہ دران نے بھی شرکت کی اور اسکے ساتھ ساتھ اوسلو چرچ کے پادریوں اور مذھبی رہنماوں نے بھی شرکت کی۔اس میں سب سے پہلے ناروے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔انھوں نے حضور شیخ الاسلام کے عالمی امن کے حوالے سے خصوصی خدما ت کو سراہا اور دھشت گردی کے خلاف فتوی کو پسند کیا اور کہا کہ واقعی اسلام ایک پرامن دین ہے اور پوری دنیا میں انسانیّت کو امن کی تعلیمات دیتا ہے۔

منہاج فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدّین قادری نے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا اور اسکے بعد مہمانوں کو لنچ پیش کیا گیا اور لنچ کے اختتام پر تمام فورمز کا تعارف کروایا گیا۔ لنچ میں منہاج یوتھ لیگ کے صدر اویس اعجاز اور انکی ٹیم، منہاج ویلفیر کے صدر حاجی ساجد حسین اور انکی ٹیم، منہاج مصالحتی کونسل کے صدر شیخ افتخار اور انکی ٹیم، منھاج ویمن لیگ کے صدر باجی عائشہ خان اور انکی ٹیم منہاج القرآن اوسلو کے صدر اعجاز احمد وڑائچ اورانکی ٹیم اور علّامہ محمد اقبال فانی ڈائریکٹر منہاج القراان اوسلو اور علامہ حافظ صداقت علی قادری پرنسپل منہاج سکول اوسلو نے شرکت کی۔ اسکے ساتھ ساتھ منہاج القرآن شیسمو کے صدر افتخار محمود اور انکی ٹیم اور منہاج القرآن درامن کے صدر ناصر احمد گوندل اور علامہ نورا حمد نور ڈایرکٹر منہاج القرآن درامن نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ: صداقت علی

تبصرہ