یونان: محفل نعت بسلسلہ استقبال رمضان المبارک

مورخہ 06 جولائی بروز ہفتہ بعد از نماز عصر مرکز منہاج القرآن ریندی میں منہاج نعت کونسل اور منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے ایک عظیم الشان محفل نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں یونان بھر سے ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اور عوام الناس نے بھر پور شرکت کی جن میں میاں محمد منیر (مرحبا ٹریول)نے خصوصی شرکت کی ۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری مدثر مصطفی نے حاصل کی نقابت کے فرائض خالد محمود قادری(خطیب مرکز ریندی)نے بخوبی ادا کئے، اس کے بعد نعت خوانی کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا جس میں ہر ایک نعت خوان نے ایک دوسرے سے بڑھ کر حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا جن میں شکیل احمد قادری، غلام سرور قادری، ناصر اکبر، ننھا ثناء خواں وہاب علی، مظہر اقبال، فیاض گوہر اور منہاج نعت کونسل کے صدر سجاد حسین قادری نے اپنے روایتی انداز میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلدستہ عقیدت پیش کیا۔ذکر و درود و سلام کے بعد حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا جس کا خاص اہتمام میاں محمد منیر اور میاں فیصل بشیر(مرحبا ٹریول)کی طرف سے کیا گیا۔

رپورٹ۔مرزا محمد امجد جان

تبصرہ