کوریا: منہاج القرآن انٹرنیشنل انچھن کے زیر اہتمام محفل شب برات

منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو انچھن (ساؤتھ کوریا) کے زیر اہتمام مورخہ 25 جون 2013 کو خواجہ ڈونگ سٹی میں شب برات کا پروگرام منعقد ہوا جس میں قرب وجوار سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد بشیر نے حاصل کی۔ محمد اشفاق قادری، حافظ محمد مبین، صلاح الدین اور دیگر نعت خوانو ں نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔محفل شب برات میں خصوصی خطاب منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل قادری نے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں شب برات کی فضیلت واہمیت بیان کرتے ہوئے توبہ کے موضوع پر گفتگو کی۔ آپ کی مدل، پرمغز اور پرسوز گفتگو سے ہر آنکھ اشکبار تھی اور اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعا مانگ رہی تھی۔ بعد ازاں صلوۃ التسبیح ادا کی گئی۔ محفل ذکر کے بعد خصوصی دعا کی گئی۔انچھن سٹی کی انتظامیہ حاجی محمد اسحاق، امتیاز قادری، استخار چودھری، راجہ فاروق اور مہربان قادری نے شرکاء کے لئے سحری کا اہتمام کیا۔

رپورٹ:محمد فاروق

تبصرہ