آسٹریا: منہاج القرآن سنٹر میں جرمن کورس کی کامیاب تکمیل پر تقریب تقسیم اسناد

پاکستانی کمیونٹی کی فلاح اور آسٹرین کمیونٹی میں استحکام اور عزت و وقار کی خاطر منہاج القرآن سنٹر آسٹریا میں بنیادی جرمن سکھانے کے لیے فری کورس کا سلسلہ شروع کیاگیا جس کا پہلا کورس 3 ماہ میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوا، اس سلسلہ میں مورخہ 30 جون 2013 کو منہاج سنٹر آسٹریا میں خواجہ محمد نسیم کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیاگیا

تقریب میں معروف قانون دان ڈاکٹر ابراھیم لوگر، علامہ مدثر حسین اعوان اور ملک امین اعوان مہمانانِ خصوصی تھے، تقریب میں نئے اور پرانے طلباء کی کثیر تعداد جمع تھی۔اس موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر اور کلاس انچارج عمیر الطاف نے مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا اور کورس کی مختصر غرض و غایت بیان کی۔

تقریب کے مہمان ڈاکٹر ابراھیم لوگر نے منہاج القرآن سنٹر کو ایک مثبت اور مفید قدم اٹھانے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مستقبل کے تعاون کا یقین دلایا۔ خواجہ محمد نسیم نے نصیحت آموز گفتگو کرتے ہوئے نوجوانوں کو جرمن زبان کی افادیت اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مشن سے آگہی دی۔علامہ مدثر حسین اعوان نے علم کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے آخر میں کورس مکمل کرنے والے طلبا میں اسناد تقسیم کی گئیں۔شرکائے تقریب کے لئے شیخ محبوب عالم کی زیر نگرانی ریفرشمنٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر یہ اعلان بھی کیا گیا کہ اگلا مفت بنیادی جرمن کورس 5 جولائی 2013 سے شروع ہوگا۔ خواہشمند خواتین و حضرات منہاج سنٹر میں رابطہ کرسکتے ہیں۔

رپورٹ: محمد نعیم رضا

تبصرہ