منہاج القرآن سنٹر میں منہاج یوتھ لیگ آسٹریا کے زیراہتمام گذشتہ 3 ماہ سے جاری بنیادی جرمن کورس کامیابی سے اختتام کو پہنچ جانے کے بعد اگلا کورس 5 جولائی سے دوبارہ شروع ہوگا۔
بنیادی جرمن کورس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کورس میں اردو زبان سے جرمن زبان سکھائی جاتی ہے جس کی وجہ سے اردو بولنے سمجھنے والوں کے لیے جرمن زبان سیکھنا بہت آسان ہے۔ جرمن زبان سکھانے کا یہ پراجیکٹ عوامی خدمت کے جذبے تحت شروع کیا گیا ہے۔ آسٹریا میں بسنے والے نئے و پرانے احباب جو جرمن سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہوں وہ اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ محدود نشستوں کی وجہ سے آج ہی انتظامیہ منہاج القرآن سنٹر یا منہاج یوتھ لیگ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
رابطہ نمبر: خواجہ محمد نسیم 0699/14062526، عمیر الطاف 0699/10766863، محمد نعیم رضا 0699/10925176
ای میل۔ umair.altaf@hotmail.com یا naeemraza001@gmail.com
فیس بک پیج: www.facebook.com/minhajaustria
رپورٹ: محمد نعیم رضا
تبصرہ