ناروے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا دو روزہ دعوتی و تربیتی دورہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 23 جون 2013 کو اپنے دو روزہ دعوتی وتربیتی دورہ پر ناروے پہنچے۔ Gardermoen International Airport Oslo پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے مختلف فورمز کے عہدیداران نے آپ کا شاندار استقبال کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے علامہ محمد اقبال فانی، نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل محمداصغر، ممبر ایگزیکٹو ابوبکرالصدیق، صدر منھاج ویمن لیگ اوسلو ناروے عائشہ اقبال، صدر منھاج سسٹر لیگ انعم بٹ، صدر منھاج یوتھ لیگ اویس اعجاز، صدر منھاج پیس اینڈ انٹی گریشن konfliktråd شیخ افتخار، سیکرٹری منہاج ویلفیئر ارشد نثار اپنی ٹیم کے قیصرمحمود اور عمر فاروق کے ہمراہ موجود تھے۔ صدر منھاج یورپین کونسل اعجاز احمد وڑائچ، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ساتھ ڈنمارک سے تشریف لائے۔

ورکرز کنونشن اور محفل شب برات

شام 07:30 بجے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری منھاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے مرکز پر تشریف لائے جہاں ورکرزکنونشن میں شریک تمام خواتین وحضرات نے بلڈنگ کے باہر سے ہی ان کا بھرپور استقبال کیا۔ ورکرز کنونشن اور محفل شب برات ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی صدارت میں منعقد کی گئی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا، اس کے بعد منہاج یوتھ کے حافظ عمران علی اور حیات المیرخان نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کی۔ منھاج سسٹرز ناروے نے دف کے ساتھ کلام میرے طاہر پیا تو سلامت رہے تا قیامت رہے نہایت خوبصورت انداز میں پیش کیا۔نقابت کے فرائض علامہ حافظ صداقت علی پرنسپل منہاج سکول اوسلو نے انجام دیے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے تمام فورمز کے عہدیداران نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔خصوصی خطاب ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کیا۔ جس میں اپ نےادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی بلڈنگ کی تعمیرنو اور23 دسمبر اور لانگ مارچ میں بھرپور تعاون پر خصوصی مبارکباد دی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نےکہا کہ منھاج القرآن اس دور میں اللہ کی عظیم نعمت ہےاور اللہ تعالی نے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کو جس مشن کیلیے چنا ہے ہمیں ان کے بھروسے پر پورا اترنا چاہیے۔ آخر میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء کے لئے خصوصی دعا کی۔ اس پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی تنظیم کے عہدیداران، منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ اور کارکنان کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔

چائنی لڑکی کا ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صاحب کےہاتھوں قبول اسلام

شب برات کےاس عظیم الشان پروگرام میں ایک چائینی لڑکی جس کا نام Youhana Sushi تھا نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ہاتھوں اسلام قبول کیا۔اس کا اسلامی نام زینب علی رکھا گیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نومسلم لڑکی کونارویجن عرفان القران اور پھولوں کا گلدستہ تحفے میں دیا اور اسلام قبول کرنے پر خصوصی مبارکباد دیتے ہوے ایمان کی سلامتی اوراستحکام کی دعا دی۔

رپورٹ:قیصر محمود

تبصرہ