سائپرس: معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل سائپرس کے زیر اہتمام مورخہ 23 جون 2013 کو نیکوشیا میں عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد نعمان نے حاصل کی، محمد سکندر، محمد سلطان، تنویر اور عدنان نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کی صورت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد لیاقت حسین ہاشمی نے توبہ کے موضوع پر انتہائی پر مغز اور روح پرور خطاب کیا جس سے ہر آنکھ اشکبار تھی۔ محفل کے اختتام پر درود وسلام اور دعا کے بعد شرکاء محفل کو لنگر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: سلطا ن محمود

تبصرہ