منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 21 جون 2013 کو مالمو (سویڈن) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کی اور کارکنان سے خطاب کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل منہاج یورپین کونسل محمد بلال اوپل اور ڈنمارک کے دیگر عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن علامہ حسن اعوان نے دیگر مقامی قیادت کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے مرکز پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری شاندار استقبال کیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت اور نعت سے کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو مقامی تنظیم کے کارگردگی سے آگاہ کیا گیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کارکنان سویڈن کی اعلیٰ کارگردگی کو سراہا اور مزید محنت کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر علامہ حسن اعوان نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی آمد پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے نہایت مسرت کا مقام ہے کہ ہمارے قائد چل کر ہمیں ملنے آئے ہیں۔ پروگرام کے اختتامی حصہ میں علامہ حسن اعوان نے تمام کارکنان کا تعارف کروایا اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تمام حاضرین سے مصافحہ کیا۔
رپورٹ۔ محمد منیر(ڈنمارک)
تبصرہ