اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے تحت محفل سماع

منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی، اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 21 جون 2103 کو محفل سماع کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ اٹالین مہمانوں سمیت مرد و خواتین کی کثیر تعداد بھی اس پروگرام میں شریک تھی۔

اس خصوصی تقریب میں اٹلی کے مشہور ومعروف قوال اجمیری برادران نے اپنے فن کا جادو جگاتے ہوئے حاضرین سے دادتحسین وصول کی۔ اختتام پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دعا کرائی اور جملہ شرکاء محفل کو لنگر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: وقاص بٹ

تبصرہ