منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی (اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 21 جون 2103 کوکارپی کی جامع مسجد میں صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے خطاب جمعہ کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر کے احباب نے شرکت کی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مردہ دلوں کو جلا بخشتی ہے، جس چیز کا تعلق آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہو جائے وہ بابرکت ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا مسلم امہ اپنا تعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مضبوط کر لے تو پھر یہ امت معزز ہو سکتی ہے اور اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرسکتی ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جمعہ کی نماز باجماعت اداکی اور ساری امت مسلمہ کے لئے دعائے خیر کی۔
رپورٹ: وقاص بٹ
تبصرہ