منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی ذیلی تنظیم آریزو نے انتہائی خوبصورت مرکز خریدا اور اس کی تعمیر کی۔ مورخہ 20 جون 2013 ء بروز جمعرات کو صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے افتتاح کیا۔
آریزو مرکزکے افتتاح کے موقع پر منہاج یورپین کونسل کے صدراعجاز احمد وڑائچ، صدر ساؤتھ اٹلی اقبال وڑائچ، ڈائریکٹر اسلامک سنٹر غلام مصطفی مشہدی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے افتتاح کے موقع پر تشریف لائے خواتین وحضرات سے خطاب کیا اور مقامی تنٰظیم کو سنٹر کی تیاری پر مبارکباد پیش کی۔
رپورٹ: وقاص بٹ
تبصرہ