منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی(اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 21 جون 2103 کوکارپی کی تنظیم نے صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں 300 افراد نے شرکت کی۔
گرینڈ عشائیہ میں پاکستانیوں کے علاوہ کارپی شہرکے میئراور سیکورٹی اداروں کے سربراہا ن نے خصوصی شرکت کی اور ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔اس موقع پر کارپی کے میئر نے کہ منہاج القرآن ریجوایملیا مودنہ ننے 2012میں آنے والی آفت جو زلزلہ کی صورت میں آئی تھی، اس موقع پر رنگ ونسل اور مذہب کو بھول کرانسانیت کے لئے امدادی کیمپ لگایا اوراپنے قائد کا پیغام اٹالین گورنمنٹ کو دیا جو کہ بہت ہی دل کو سکون دینے والا تھا۔ پیغام یہ تھا کہ سب سے بڑی عبادت انسانیت کی خدمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مسلم تنظیم نے اتنے بڑے پیمانے پر گورنمنٹ کی مدد کی تھی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کارپی تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کا تفصیلی تعارف پیش کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی امت مسلمہ اور اتحاد امت کے لئے کی جانے والی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔
رپورٹ: وقاص بٹ
تبصرہ