فرانس: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا MWF فرانس کے آفس کا وزٹ

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مورخہ 18 جون 2103 کومنہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پرمنہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ اور ناظم محمد بلال اپل بھی موجود تھے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے دفتر کے وزٹ کے دوران داؤد حسین مشہدی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ وبرطانیہ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم بھی موجودتھے جبکہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے صدر محمد نعیم چودھری نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے پراجیکٹ کی پروجیکٹر کے ذریعے بریفنگ دی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دفتر کے وزٹ اور ورکنگ پر MWF فرانس کی تنظیم کو مبارکباد دی۔

رپورٹ: اے کے راؤ

تبصرہ