منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے مورخہ 20 جون 2013 کو صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں ظہرانے کاا ہتمام کیا جو ڈنمارک کے دعوتی وتربیتی دورہ پر ہیں۔ظہرانے میں فرنچ ٹی وی لالوکال کی ٹیم، صوبہ Vam93 کے امام حسن شال گومی کے علاوہ علماء ومشائخ نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ظہرانے کی تقریب میں امن اور برداشت کے موضوع پر عربی زبان میں خطاب کیا جس میں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتاب دہشت گردی اور فتنہ خوارج کے اقتباسات پیش کئے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا اسلام امن کا دین ہے اور قیام امن کے لئے ایک مکمل ضابطہ حیات جس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ تقریب میں منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ، امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، ملک شبیر احمد اعوان(صدر منہاج القرآن فرانس)، قاضی محمد ہارون( ناظم منہاج القرآن فرانس)، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے صدر محمد نعیم چودھری بھی شریک تھے۔
رپورٹ: اے کے راؤ
تبصرہ