فرانس: مجلس شوریٰ منہاج القرآن فرانس کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ملاقات

صدر منہاج القرآن سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری جو ان دنوں یورپ کے تنظیمی و تربیتی دورے پر ہیں، مورخہ 17 جون 2013 کوپیرس پہنچے، آپ کے ہمراہ منہاج القرآن یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجاز احمد ورائچ اور جنرل سیکرٹری بلال اوپل بھی تھے۔ 18 جون کو منہاج القرآن فرانس کی انتظامیہ، سربراہان علاقائی تنظیمات، جملہ فورمز اور مجلس شوریٰ کے اراکین سے ملاقات کی ۔

مرکز منہاج القرآن پہنچنے پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا پر جوش استقبال کیا گیا، یوتھ کے جوانوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر پاکستان سے خصوصی طور پر آئے ہوئے ناظم اعلیٰ تحریک منھاج القرآن شیخ زاہد فیاض بھی موجود تھے۔ قاری محمد صدیق کی تلاوت سے محفل کا آغاز ہوا، منہاج نعت کونسل کے عامر نعیم اور محمد یٰسین نے نعت رسول مقبول (ص) کا تحفہ پیش کیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تربیتی گفتگو فرماتے ہوئےکہا کہ منہاج القرآن میں ذمہ داری کا ملنا اللہ کا ایک انعام ہوتا ہے اس کے چھن جانے سے طبعیت میں تغیر کا آنا نارمل ہے اگر کسی کی طبعت میں تغیر محسوس نہ ہو تو ڈاکٹر کو چیک کرانا چاہیے مگر یہ یاد رہے منہاج القرآن ہمارا شعار ہے اور یہی ہمارا اصل ہے۔منہاج القرآن کا لبادہ جو آپ نے زیب تن کیا ہوا ہے یہی ہمارا شعار ہے۔ ذمہ داری یا عہدہ ملنا اللہ کا انعام ہے جو ورثہ کہلاتا ہے۔ آپ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے جسم پر کپڑے آپ کا شعار ہیں جب کہ جیکٹ اور ٹوپی ورثہ کے زمرے میں آتی ہے۔ شعار آپ کی بنیادہے جب کہ ورثہ آپ کی اضافی خوبی جو لوگ ورثہ کو ہی اصل سمجھ لیتے ہیں اس کے چھن جانے سے ان کی بنیاد بھی قائم نہیں رہتی۔ منہاج القرآن اصل میں ہمارا شعار ہے اللہ ہمیں اس کی حفاظت کرنے کی توفیق عظا فرمائے۔

رپورٹ: اے کے راؤ

تبصرہ