ڈنمارک: صدرفیڈرل کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی ڈنمارک آمد

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری دعوتی و تنظیمی پر ڈنمارک پہنچ گئے ہیں۔ 19 جون 2013ء کو ڈنمارک ایئر پورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے عہدیداران و کارکنان نے آپ کا پرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر کارکنان نے گلاب کے پھول کی پتیاں نچھاور کیں اور ننھی منھی معصوم بچیوں نے آپ کو گلدستے پیش کیے۔

اپنے محبوب قائد شیخ الاسلام ڈاکڑ محمد طاہر القادری کے لخت جگر کے استقبال کے لیے آنے والوں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر سید محمود شاہ، نائب امیر منہاج یورپین کونسل علامہ عبدالستار سراج، حافظ سجاد احمد نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک، سکینڈے نیویا میں شیخ الاسلام کے ترجمان قیصر نجیب، اراکین مجلس شورٰی کے ساتھ صدر مجلس شورٰی محمد سرور، منہاج یوتھ لیگ ڈنمارک کے نوجوانوں کے ہمراہ صدر یوتھ فورم حسن بوستان، نظامت تعلیمات ڈنمارک کی جانب سے حافظ ادریس احمد الازہری، جناب معظم بٹ صدر منہاج القرآن ڈنمارک نارتھ ویسٹ، قاری ظہیر احمد ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویلبی، علامہ نفیس احمد ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل آما، علامہ سید نعیم شاہ، علامہ اویس قادری، محمد اکرم جوڑا، ڈائریکٹر شعبہ حفظ قاری ندیم اختر کے علاوہ منہاج ویمن لیگ اور ویمن یوتھ لیگ کی بہنیں بھی شامل تھیں۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اپنے دورہ کے دوران جمعرات کو میٹروپول یونیورسٹی کوپن ہیگن  میں "Modern democracy with its roots in Islam" کانفرنس، ہفتہ کو معراج مصطفیٰ کانفرنس اور اتوار کو ورکرز کنونشن میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ ان پروگرامز کے علاوہ ڈاکٹر حسین محی الدین کے دورہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک اور سویڈن کے کارکنوں سے ملاقاتوں کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے نئےمرکز کا دورہ بھی شامل ہے۔ اس دورہ کے اختتام پر آپ ناروے کے لیے روانہ ہوں گے۔

رپورٹ۔ محمد منیر

تبصرہ