ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی یونان آمد اور پرتپاک استقبال

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مورخہ 14جون بروز جمعۃ المبارک دن ایک بجے یونان ایئر پورٹ پہنچے تو یونان کے تنظیمی عہدیداران و کارکنان نے آپ کا شاندار استقبال کیا۔ استقبال کرنے والوں میں صدر یورپین کونسل چوہدری اعجاز احمد وڑائچ، جنرل سیکرٹری یورپین کونسل بلال احمد اوپل، حافظ محمد موسیٰ(منہاج یونیورسٹی لا ہور )، ناظم پیس اینڈ انٹی گریشن یورپ سید محمد جمیل شاہ، صدر تحریک منھاج القرآن یونان رانا محمد وقار خان، ناظم غلام مرتضیٰ قادری، صدر مجلس شوریٰ میر عارف بٹ، نائب صدر راجہ ضیاء الحق، نائب ناظم وناظم رابطہ چودھری محمد اسلم، ناظم نشرواشاعت مرزا امجد جان، ناظم ویلفیئر و ناظم پیس اینڈ انٹی گریشن مدثر خادم سوہل شامل تھے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے دورے کا مقصد تنظیمی معاملات کا جائزہ لینا، اسلام کے پرامن پیغام کو دنیا تک پہنچانا اور اس کے اصل تشخص کو اجاگر کرنا ہے۔

رپورٹ: مرزا امجد جان

تبصرہ