اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا کے زیراہتمام معراج النبی کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا (اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 8 جون 2013ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں گرد و نواح سے کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری غلام رسول نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض وقار احمد قادری نے ادا کئے۔ محمد ابوبکر، عبدالقادر درویش، قاری گلزار، اویس برادران اور حاجی محمد الیاس نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ کانفرنس کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے واقعہ معراج پر مدلل گفتگو کی اور کہا کہ نماز تحفہ معراج ہے جو اللہ رب العزت نے اپنے پیارے محبوب کو اپنے پاس آمد پر دیا تاکہ اپنی امت کواس حسین ملاقات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے تحفہ سے روشناس کرائیں۔ بعد ازاں درود وسلام پیش کیا گیا اور دعا سے کانفرنس کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: افضال مرزا

تبصرہ