سپین : سینئر صحافی جاوید مغل کی طرف سے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کو تاریخی محفل نعت پر مبارک باد

مورخہ 25 مئی 2013ء کو منہاج القرآن اوسپتالیت (بارسلونا،سپین) کے زیراہتمام تاریخی محفل نعت میں شاندار انتظامات پر سپین کی معروف سماجی شخصیت، سینئرصحافی اور ہم وطن اخبار کے چیف ایڈیٹر جاوید مغل کی طرف سے 9 جون 2013ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ پر شاندار عشائیہ کا اہتمام کیاگیا۔

عشائیہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ، سرپرست محمد نواز کیانی، سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، صدراوسپتالیت حاجی زاہد اختر زاہدی، صدر بادالونا آفتاب حسین ابرار، صدر یوتھ لیگ بلال یوسف، سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ خرم شبیر، محمد نواز قادری، ظل حسن قادری، قدیر احمد خان، ارشد محمود، حاجی لیاقت علی، چوہدری پرویز اختر اور حسنات مصطفی کے علاوہ ہم وطن اخبار سے منسلک مختلف شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں ڈپٹی ایڈیٹر،ارشد نذیر ساحل، گرافک ڈیزائنر قاسم علی، ڈائریکٹر مارکیٹنگ کاشف شہزاد اور دیگر شامل تھے۔

تلاوتِ قرآن کریم کے بعد منہاج القرآن بادالونا کے نائب صدر اور معروف نعت خوان قدیر احمد خان نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی جس سے گذشتہ ماہ اوسپتالیت شہر میں منعقد ہونے والی تاریخی محفل نعت کی یاد ایک دفعہ پھر تازہ ہوگئی اور شرکا قدیر احمد خان اور ان کے شاگردوں کی شاندار کارکردگی پر داد دیے بغیر نہ رہ سکے، تقریب کے میزبان جاوید مغل نے اپنی گفتگو میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تمام تنظیمات اور شعبہ جات کو اوسپتالیت میں عظیم الشان محفل نعت کے انعقاد پر خصوصی مبارک باد پیش کی اور آئندہ اس سلسلہ کو جاری رکھنے کے لیے اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا، انہوں نے بتایا کہ سپانش کمیونٹی کے مختلف لوگوں نے بھی محفل نعت کے بارے اپنے تاثرات اور مبارک باد کے پیغامات ان تک پہنچائے ہیں، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی فیملیوں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر اس دن ہسپانوی لوگ حیران تھے، اس موقع پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ان کی شناسائی 1980 کے زمانہ سے ہے اور وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے کام کو نہ صرف سراہتے ہیں بلکہ بارسلونا، سپین میں قیام کے وقت سے اب تک ہر معاملے میں ذاتی طور پر اور اپنے ادارے کی طرف سے تعاون بھی کرتے ہیں۔ اس موقع پر نقابت کے فرائض ہم وطن کے ڈپٹی ایڈیٹر ارشد نذیرساحل نے سر انجام دیے۔

تقریب سے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ، سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی، حاجی زاہد اختر زاہدی، ظل حسن قادری، قدیر احمد خان اور محمد اقبال چوہدری نے بھی گفتگو کی اورجاوید مغل کی طرف سے منہاج القرآن سپین کے کام کو سراہنے پر محفل نعت کے انتظامات کو پسند کرنے اور شاندار عشائیہ کے اہتمام کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ